ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہائی کورٹ نے مارکیٹ یونین سے کہا،آپ ہمیں ٹریفک پولیس بنا رہے ہیں،کچھ رحم کیجئے

ہائی کورٹ نے مارکیٹ یونین سے کہا،آپ ہمیں ٹریفک پولیس بنا رہے ہیں،کچھ رحم کیجئے

Sun, 04 Sep 2016 20:37:01  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 4 ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کناٹ پلیس کے ایک مارکیٹ یونین کی جانب سے کار پارکنگ کے قوانین کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کئے جانے پر دہلی ہائی کورٹ نے اس مارکیٹ یونین سے کہا کہ آپ ہمیں ٹریفک پولیس بنا رہے ہیں۔عدالت نے جن پتھ بھون مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کوئی بھی ہدایت جاری کرنے سے انکار کر دیا۔عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے تھانہ انچارج(ایس ایچ او)کو ماضی میں پرانے اور دو ہفتوں تک استعمال میں نہیں آنے والی گاڑیوں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا اور اس حکم کی پیروی کی گئی ہے۔جج منموہن نے کہا کہ آپ ہمیں ٹریفک پولیس اہلکار بنا رہے ہیں،عدالت پر تھوڑا رحم کیجئے،کاریں کس طرح کھڑی کی جانی ہیں، یہ ٹریفک پولیس کو دیکھنا ہے،وہاں اپنی گاڑی کھڑے کرنے والے لوگوں کو محتاط ہونا چاہئے۔جج نے حکم کے عمل کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا کہ سال 2011میں مارکیٹ یونین کی جانب سے لائی گئی توہین پٹیشن کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔یہ کہتے ہوئے جج نے اسے مسترد کر دیا۔مارکیٹ یونین نے عدالت میں یہ الزام لگایا تھا کہ جنوری 2010کے ان ہدایات پر عمل نہیں ہوا ہے، جن میں پارکنگ علاقے سے عمارت تعمیری مواد ہٹانے اور پرانے اور استعمال میں نہیں آنے والی گاڑیاں ہٹانے کے لئے کہا گیا تھا۔عدالت نے توہین پٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے حکم کو نافذ نہیں کیا جاتا ہے تو یونین ایک بار پھر عدالت سے رابطہ کر سکتا ہے۔

Share: